Path to Spiritual Peace: Islamic Quotes for Life's Guidance

This collection of Islamic quotes in Urdu and English offers timeless wisdom and guidance drawn from the teachings of the Qur'an and Hadith. Each quote in urdu serves as a reminder to live a life of faith, patience, and compassion. Whether you're seeking inner peace, (InshaAllah) strength in times of difficulty, or a deeper connection with Allah, these powerful words will inspire you to lead a life of purpose, gratitude, and spiritual growth. Let these quotes serve as a source of reflection and motivation on your journey toward spiritual fulfillment. Here...


جب تم محسوس کرنے لگو کہ تم آخری حد تک آزمانے جا رہے ہو تو سمجھ جاؤ کہ تمہارے معاملے کا فیصلہ اور اللہ کی جانب سے مدد کا وقت یقیناً بہت قریب آرہا ہے۔ بس تم اللہ کے حکم کے انتظار میں صبر کرتے رہو،

کیونکہ اللہ تمہارے صبر کا اجر تمہیں ضرور دے گا اور تمہیں ایسا سکون دے گا کہ تمہیں کبھی نہیں لگے گا کہ تم تنہا ہو۔ اللہ کا وعدہ ہے، وہ اپنے بندوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا۔



نماز کی فکر اپنے اوپر فرض کر لو، دنیا کی فکر سے آزاد ہو جاؤ گے۔ 



معجزوں کا دروازہ تو ہمیشہ سے کھلا ہے تمہارے لیے، کبھی تم نے تہجد میں مانگ کر دیکھا ہے؟ تہجد تو ہے ہی معجزہ اور اگر تمہیں تہجد نصیب ہو گی تو تمہیں وہ سب نصیب ہو جائے گا جس کی چاہت ہے تمہیں، اور پھر تمہیں یقین ہو جائے گا معجزہ ہو گیا ہے۔ 



پریشان کیوں ہوتے ہو؟ کیا بھول گئے ہو کہ اللہ پاک کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا؟

تم باہمت ہو، اور اللہ کو بہت پیارے ہو،

اسی لیے تو وہ تمہیں آزما رہا ہے۔ صبر کرو! یہ آزمائش بھی جلد ختم ہوگی، اور تمہیں ایک خوبصورت انعام سے نوازا جائے گا۔ ان شاء اللہ 



اے اللہ!

ہمارے گرتے ہوئے ہر ایک آنسو گواہ ہیں کہ ہم نے صرف تیری رضا کی خاطر صبر کیا، صرف تجھ سے ہی اُمید رکھی اور تجھ پہ ہی یقین کیا۔ ہماری مدد کر یا رب، ہماری بکھری ہوئی زندگی کو سنوار دے۔

آمین یا رب العالمین!



لوگ ڈھونڈتے رہ گئے کامیابی کو، دنیا کے مختلف راستوں پر، جبکہ مؤذن ساری عمر کہتا رہا:

حی علی الصلاة (نماز کی طرف آؤ)

حی علی الفلاح (کامیابی کی طرف آؤ)۔ 



بس تھوڑا سا اور صبر کر لو پھر اللہ کی مدد تمہارے لیے آئے گی، تب تمہارے آنسو اور تمہارا تڑپنا خوشیوں میں یوں بدلتا نظر آئے گا کہ تم حیران رہ جاؤ گے اور تمہارا دل شکر سے بھر جائے گا۔ ان شاء اللہ 



مطمئن ہو جاؤ، کیونکہ تمہارے صبر کا انعام اب بہت جلد ملنے والا ہے۔ تمہارے یہ آنسو خوشیوں میں بدلنے والے ہیں، اور آسمان سے تمہارے لیے "کن فیکون" کے معجزے نازل ہونے والے ہیں۔ ان شاء اللہ 



وہ غلافِ کعبہ کا حُسن، وہ زم زم کا پانی، وہ مدینے کی گلیاں، وہ طیبہ کی ٹھنڈی ھوا، اللہ پاک سب کو نصیب فرمائے۔

آمین یا رب العالمین!



زیادہ سوچنا، شکایت کرنا، خود پر بہت زیادہ دباؤ ڈالنا بند کرو، اس کے بجائے اللہ پر اعتماد کرو۔ تم اس پر بھروسہ رکھو، وہ تمہیں سب سے زیادہ محبت کرتا ہے، وہ تمہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا۔


!Stay Tuned For More